اسلام آباد(رم نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان صنفی فرق کو کم کرنے کے لیے ملک کے 62 اضلاع میں خصوصی رجسٹریشن مہم تیز کر دی ہے۔مہم کے تحت دور دراز علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعے 18 لاکھ نئی خواتین ووٹرز کو رجسٹر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ انہیں دہلیز پر شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن کی سہولت مل سکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان کوششوں کی بدولت خواتین ووٹرز کا صنفی فرق پہلے ہی کم ہو کر 7.74 فیصد رہ گیا ہے، جسے ہر سال مزید ایک فیصد کم کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی ملک بھر میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم تیز