اسلام آباد(رم نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فرانس کے قومی دن کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور وہاں کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق، صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مبنی ہیں۔ صدر زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے مابین قریبی تعاون مستقبل میں مزید وسعت پائے گا، جس سے مشترکہ خوشحالی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کثیر الجہتی فورمز پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔
صدر آصف علی زرداری کی فرانس کو قومی دن پر مبارکباد