بارشوں کی پیشگوئی: کے الیکٹرک ہائی الرٹ، شہریوں کو بجلی کے آلات سے دور رہنے کی ہدایت

کراچی(رم نیوز)کراچی میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کے الیکٹرک نے اپنے فیلڈ عملے کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ کمپنی نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر برسات سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔کے الیکٹرک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برسات کے دوران پانی جمع ہونے والے مقامات اور بجلی کی تنصیبات سے دور رہ کر اپنی حفاظت یقینی بنائیں۔ ترجمان کے مطابق، مون سون سے قبل فیڈرز نیٹ ورک کی مرمت کا احتیاطی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔