معاہدہ کرو ورنہ اگلے ہفتے ایران کا پورا انفراسٹرکچر اڑا دیں گے: صدر ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے فوری معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے سے اس کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔فاکس نیوز سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک وہ مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس عسکری دباؤ کے باوجود، منگل کے روز امریکی نمائندوں نے ایران کے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات کیے ہیں۔