سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس 3 ہزار پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 76 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 3,000 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 76 ہزار 701 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 6,408 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ 1 لاکھ 73 ہزار 518 پر بند ہوئی تھی۔