واشنگٹن(رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر اہم مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکٹ آف سکیورٹی، دوطرفہ شراکت داری اور خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ اہم ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایرانی فوج کی جانب سے اردن کے شہر الازرق میں واقع 'موافق السلطي' ایئربیس پر امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنانے کا سنسنی خیز دعویٰ سامنے آیا ہے۔
امریکی اور اردنی وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی کشیدگی پر تبادلہ خیال