فٹ بال ورلڈ کپ ، ہاٹ فیورٹ فرانس آؤٹ، سپین فائنل میں پہنچ گیا

ٹیکساس(رم نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائٹل کی مضبوط ترین امیدوار فرانس کو 0-2 سے چونکا دینے والی شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ آرلنگٹن، ٹیکساس میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں سپین نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پہلے ہاف میں میکل اویارزابال نے پنالٹی پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے دانی اولمو کے خوبصورت پاس پر دوسرا گول سکور کر کے فرانس کی واپسی کی تمام امیدیں خاک میں ملا دیں۔ کیلیان ایمباپے کی سٹار پاور کے باوجود فرانسیسی ٹیم سپین کے مضبوط دفاع کے سامنے بے بس نظر آئی۔ اب فائنل میں سپین کا مقابلہ انگلینڈ یا ارجنٹینا سے ہوگا، جبکہ فرانسیسی ٹیم تیسری پوزیشن کے میچ تک محدود ہو گئی ہے۔