کے پی کے بالائی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی، میدانی علاقوں میں گرمی برقرار

پشاور(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم دیر، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور وزیرستان سمیت کئی بالائی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری، پشاور میں 39 ڈگری جبکہ سیاحتی مقام مالم جبہ میں سب سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔