اسلام آباد(رم نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بڑھتی ہوئی آبادی کو پاکستان کا بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے باعث ملکی وسائل پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔ورلڈ پاپولیشن ڈے کے سیمینار سے خطاب میں انہوں نے نیشنل پاپولیشن کونسل کے قیام کو اہم پیش رفت قرار دیا اور بتایا کہ آبادی پر قابو پانے کے لیے فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے۔
بڑھتی آبادی وسائل پر دباؤ، روک تھام کے لیے فنڈز مختص: وزیر خزانہ