فن لینڈ(رم نیوز) ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ملازمت کے دوران کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں مسلسل کمی، 65 سال سے کم عمر افراد میں ہونے والے ڈیمینشیا کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ علامات بیماری کی باقاعدہ تشخیص سے 15 سال پہلے ہی ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں، لیکن کم عمری کی وجہ سے اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔
فن لینڈ میں ہونے والی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ ڈیمینشیا کا شکار ہونے والے افراد کی آمدنی اور کارکردگی میں برسوں پہلے ہی کمی آ گئی تھی، جس سے انہیں اوسطاً 86 ہزار ڈالرز کا مجموعی مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ ماہرِ اعصاب کا کہنا ہے کہ یہ بیماری انسان کو اس کے سب سے زیادہ پیداواری دورِ حیات میں متاثر کرتی ہے، جس سے ملازمت چھوٹنے یا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بغیر کسی واضح وجہ کے کارکردگی میں مسلسل کمی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ مناسب دھوپ سے اس بیماری کا خطرہ 25 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔