دوحہ(رم نیوز)ارجنٹینا اگر مسلسل دوسرا ورلڈ کپ جیتنے کا تاریخی اعزاز حاصل کرتی ہے تو اس کے مرکز میں ایک بار پھر 39 سالہ لیونل میسی ہی ہوں گے۔ اپنے چھٹے ورلڈ کپ میں جلوہ گر سٹار فٹبالر اب بھی شاندار فارم میں ہیں اور اب تک ٹورنامنٹ میں 8 گول اور 3 اسسٹس کے ساتھ سب سے نمایاں کھلاڑی بن کر سامنے آئے ہیں۔ بڑھتی عمر کے باعث اگرچہ میسی کی رفتار اب پہلے جیسی تیز نہیں رہی، لیکن انہوں نے اپنے منفرد کھیل کے انداز سے خود کو اب بھی دنیا کا بہترین کھلاڑی ثابت کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وہ میدان میں اپنے مجموعی فاصلے کا 47 فیصد حصہ پیدل چل کر پورا کرتے ہیں اور ماضی کے مقابلے میں کم تیز دوڑتے ہیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے اب تک 33 شاٹس لگائے اور گول کے 21 مواقع تخلیق کیے۔ انگلینڈ کے خلاف ہونے والے سیمی فائنل میں ایک بار پھر تمام نظریں میسی پر ہوں گی۔ گزشتہ 15 ورلڈ کپ میچز میں پولینڈ کے سوا کوئی بھی ٹیم انہیں گول کرنے یا اسسٹ فراہم کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ آج بھی حریف ٹیموں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔