اٹلانٹا(رم نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انگلینڈ کی طرف سے واحد گول انتھونی گورڈن نے کیا۔ ارجنٹینا کے اینزو فرنانڈیز نے 85ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کیا، جبکہ لاٹارو مارٹنیز نے انجری ٹائم میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔اب فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ سپین سے ہوگا، جبکہ انگلینڈ تیسری پوزیشن کے لیے فرانس کے مدمقابل آئے گا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹینا فائنل میں پہنچ گیا