اسلام آباد(رم نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر 3 اہم سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔منظور شدہ سمریوں کے تحت اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو "ہلالِ پاکستان" کا اعزاز عطا کرنے، لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ قبول کرنے اور ظفر حسن کو وفاقی پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا نیا رکن مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
صدر زرداری کی وزیراعظم کی سفارش پر 3 اہم سمریوں کی منظوری