نیویارک(رم نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ جنگ کے نتیجے میں معصوم شہریوں کو ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑے گا اور عالمی معیشت سمیت دنیا کا امن و سلامتی تباہ ہو سکتا ہے۔ ترجمان سٹیفن دوجارک کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر کشیدگی میں کمی لائیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں کسی بڑے فوجی تصادم کا باعث بن سکتے ہیں۔
امریکہ ایران تنازع: سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی فریقین سے فوری کشیدگی کم کرنے کی اپیل