شنگھائی اے آئی کانفرنس میں اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد (رم نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ شنگھائی میں منعقد ہونے والی باوقار "ورلڈ اے آئی کانفرنس 2026" میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دورے کی سب سے بڑی خاصیت پاکستان کا نو تشکیل شدہ عالمی ادارے "ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن" (WAICO) کے بانی ارکان میں شامل ہونا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اس تاریخی بانی رکنیت کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کریں گے۔