وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رات گئے تھانے کا ہنگامی دورہ، حوالاتیوں کے مسائل سنے

پشاور (رم نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے رات گئے بغیر کسی سکیورٹی پروٹوکول کے تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تھانے کے مختلف حصوں اور حوالات کا معائنہ کیا اور زیرِ حراست افراد سے براہِ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کیے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن اور ریاست مدینہ کے تصور کے مطابق کمزور اور بے سہارا طبقے کو مساوی انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پولیس حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ تھانے آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور حوالاتیوں کے ساتھ قانون اور انسانی وقار کے مطابق سلوک کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔