سٹاک مارکیٹ ،ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی دیکھی گئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 77 ہزار 354 کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 75 ہزار 285 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔