پاکستان کی ایک اور ایل این جی کارگو کی خریداری

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان نے جولائی کے لیے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو 20.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خرید لیا ہے۔پی ایل ایل ذرائع کے مطابق، یہ کارگو 21 سے 22 جولائی کے درمیان پاکستان پہنچے گا۔ اس کارگو کے لیے دو عالمی کمپنیوں نے بولیاں دیں، جن میں سے کم ترین بولی دینے والی کمپنی سے سودا طے پا گیا جبکہ دوسری کمپنی نے 21.37 ڈالر کا ریٹ دیا تھا۔