"اپنے سر فخر سے بلند رکھیں"، ارجنٹینا سے شکست کے بعد شہزادہ ولیم کا انگلش ٹیم کے لیے تعریفی پیغام

لندن(رم نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں انگلینڈ کی 2-1 سے شکست کے بعد، برطانوی شہزادہ ولیم نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر کھلاڑیوں کے کھیل اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا آپ نے بہترین کھیل پیش کیا اور ہمیں پورے ٹورنامنٹ میں آپ کی کارکردگی پر فخر ہے، مایوس ہونے کے بجائے اپنے سر فخر سے بلند رکھیں۔