اسلام آباد(رم نیوز) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور پاکستان آبنائے ہرمز کے ذریعے بین الاقوامی تجارت اور تیل کی محفوظ و بلا تعطل ترسیل پر پختہ یقین رکھتا ہے۔
ایران امریکہ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل برتیں: ترجمان دفتر خارجہ