راکھین(رم نیوز) میانمار کے ساحل کے قریب روہنگیا پناہ گزینوں کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 500 سے زائد افراد کی ہلاکت کا شدید خدشہ ہے۔ اقوا م متحدہ کے مطابق یہ کشتیاں جون کے آخر میں میانمار کی ریاست راکھین اور بنگلا دیش کے مہاجر کیمپوں سے روانہ ہوئی تھیں۔ ان میں سے پہلی کشتی (250 مسافر) سفر کے آغاز میں ہی لاپتہ ہو گئی تھی، جبکہ دوسری کشتی (280 مسافر) 8 جولائی کو ساحل کے قریب غرقاب ہوئی۔
میانمار : 500 پناہ گزین سمندر برد، اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش