واشنگٹن(رم نیوز)وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے باوجود امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی تہران کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ کے مطابق، ایران نے بھی امریکہ سے معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم اگر وہ اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹا تو اسے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کی طرف واپس نہ آیا تو امریکی حملوں کا دائرہ کار بڑھا کر بجلی گھروں اور پلوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایران سے سفارت کاری کے دروازے بند نہیں کیے، بات چیت جاری ہے: وائٹ ہاؤس