پاکستان میں پہلی رورو شپمنٹ: 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

کراچی(رم نیوز) وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی کوششوں سے پاکستان کی پہلی 'رورو' شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کامیابی سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کا بحری جہاز 'ایم وی گرینڈے شنگھائی' کراچی پورٹ کے کے جی ٹی ایم ایل ٹرمینل پر لنگرانداز ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے اسے بحری تجارت میں تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ رورو جہازوں سے گاڑیاں براہِ راست لوڈ اور اَن لوڈ کی جاتی ہیں، جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جدید بندرگاہی سہولیات سے پاکستان کی تجارتی صلاحیت مستحکم ہوگی اور کراچی پورٹ عالمی معیار کی شپنگ خدمات کی جانب بڑھے گا۔