شنگھائی(رم نیوز) پاکستان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون اور محفوظ ترقی کے لیے قائم ہونے والی نئی بین الحکومتی تنظیم "ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن" (وائیکو) کا بانی رکن بن گیا ہے۔ چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ تقریب میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔ شنگھائی میں قائم ہونے والی اس تنظیم میں پاکستان، چین اور روس سمیت 29 ممالک شامل ہیں، جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک (گلوبل ساؤتھ) کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا اور اس شعبے میں عالمی تقسیم کو ختم کرنا ہے۔
پاکستان مصنوعی ذہانت کی نئی عالمی تنظیم ’وائیکو‘ کا بانی رکن بن گیا