پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، امریکہ اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی اور مذاکرات پر زور

شنگھائی(رم نیوز)پاکستان اور چین نے امریکہ اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی اور سفارتی مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔ شنگھائی میں منعقدہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اپنے وعدوں کے مطابق مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر زور دیا۔ ملاقات میں سی پیک فیز ٹو، تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی سٹریٹجک تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔