ہری پور(رم نیوز ) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد آج سپیل وے کھول دیے گئے ہیں، جس سے پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 30 ہزار کیوسک ہو گیا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث ضلعی انتظامیہ ہری پور ہائی الرٹ ہو گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب نے شہریوں کو دریا کے کنارے جانے، نہانے، کشتی رانی اور ماہی گیری سے پرہیز کرنے کی سخت تاکید کی ہے۔ انتظامیہ نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو دریا کے قریب نہ جانے دیں، جبکہ مویشی پالنے والے حضرات کو بھی اپنے مال مویشی دریا سے دور رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ، سپیل وے کھلنے پر ہری پور انتظامیہ متحرک ہوگئی