کارڈف(رم نیوز) جو روٹ کی 99 رنز کی شاندار اور ناقابلِ شکست اننگز کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 233 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، شریاس ائیر 66 اور ویرات کوہلی 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور گس ایٹکنسن نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر بین ڈکٹ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے، تاہم جو روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 35 گیندیں قبل ہی فتح دلا دی۔
انگلینڈ نے بھارت کو ہرا کر ون ڈے سیریز برابر کر دی