راولپنڈی (رم نیوز) سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں اور اس کے گردونواح میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 24 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بنوں میں ہونے والے حالیہ خودکش دھماکے میں ملوث عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنوں اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 24 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے۔
بنوں اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 24 خوارج ہلاک