نیویارک(رم نیوز) کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں کے باعث نیویارک اور نیوجرسی میں ایئر کوالٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو میٹ لائف سٹیڈیم میں ارجنٹینا اور سپین کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا فائنل میچ شیڈول ہے۔ فائنل سے قبل ہسپانوی ٹیم نے نیوجرسی میں ٹریننگ مکمل کر لی ہے جبکہ ارجنٹینا کی ٹیم بھی ٹریننگ کا آغاز کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق موسم کی تبدیلی اور بارش ہی سے فضائی معیار بہتر ہو سکتا ہے۔
کینیڈا کے جنگلات میں آگ، فیفا فائنل سے قبل نیویارک میں ایئر کوالٹی الرٹ جاری