میامی(رم نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد فرانس اور انگلینڈ کی ٹیمیں ہفتے کے روز میامی سٹیڈیم میں تیسری پوزیشن (برونز میڈل) کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ فرانس کو سیمی فائنل میں اسپین کے ہاتھوں 2-0 سے جبکہ انگلینڈ کو ارجنٹائن سے 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ پلے آف میچ جہاں دونوں ٹیموں کے لیے پوڈیم فنش کا آخری موقع ہے، وہیں انفرادی اعزاز 'گولڈن بوٹ' کی دوڑ کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ اس وقت ارجنٹائن کے لیونل میسی 8 گولز کے ساتھ سر فہرست ہیں، جبکہ فرانس کے کلیان مباپے بھی 8 گول کر چکے ہیں اور ان کے پاس اس میچ میں میسی سے آگے نکلنے کا سنہری موقع ہوگا۔ انگلینڈ کے ہیری کین اور جوڈ بیلنگہم بھی 6، 6 گولز کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور انگلینڈ کانسی کے تمغے کے لیے مدمقابل