لاہور(رم نیوز)پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل کل (19 تا 24 جولائی) سے شروع ہو رہا ہے، جس میں کم وقت میں زیادہ بارش کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خطرہ ہے، جبکہ نالہ لئی اور مری و گلیات کے برساتی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب میں کل سے مون سون کا دوسرا سپیل شروع، لاہور سمیت بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ