امریکی حملے فوری روکے جائیں : ایران کا اقوامِ متحدہ سے مطالبہ

تہران(رم نیوز) ایران نے اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط لکھ کر امریکی حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی کے مطابق ہرمزگان صوبے کے رہائشی علاقوں، پلوں اور بین الاقوامی ریلوے سٹیشن پر امریکی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 43 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ایران نے ان حملوں کو جنگی جرائم اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی ناکامی کی صورت میں ایران اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔