اسلام آباد(رم نیوز) پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول پر 80 روپے، ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے اور مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لٹر لیوی برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے فیصلے کے تحت مصنوعات مہنگی کر دی گئی ہیں؛ پٹرول 5 روپے 44 پیسے اضافے سے 316 روپے 15 پیسے، ڈیزل 31 روپے 5 پیسے اضافے سے 354 روپے 35 پیسے اور مٹی کا تیل 34 روپے 33 پیسے اضافے کے بعد 276 روپے 66 پیسے فی لٹر کا ہو گیا ہے۔
پٹرول پر 80 اور ڈیزل پر 70 روپے سے زائد لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ