دبئی (رم نیوز) آئی سی سی کے نئے فارمیٹ کے تحت 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر اب ٹیموں کے لیے انتہائی فیصلہ کن بن چکا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق، 10 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ کی صرف فاتح ٹیم ہی ورلڈ کپ کے مرکزی مرحلے کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرے گی اور اسے ابتدائی 'سپر سیریز' کا کٹھن مرحلہ نہیں کھیلنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ ستمبر 2026 تک ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیموں سمیت میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے پہلے ہی براہِ راست ورلڈ کپ میں جگہ پکی کر چکے ہوں گے۔ کوالیفائر ایونٹ 2027 کے آغاز میں متوقع ہے، جس میں دو نچلی رینکنگ کی فل ممبر ٹیمیں، لیگ 2 کی چار ٹاپ ٹیمیں اور پلے آف کی چار ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 'سپر سیریز' کھیلنا ہوگی، جہاں تین میں سے صرف ایک ٹیم ورلڈ کپ تک پہنچ سکے گی جبکہ باقی دو ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہو جائیں گی۔
آئی سی سی کے نئے فارمیٹ نے ورلڈ کپ کوالیفائر کو کڑا امتحان بنا دیا