برطانیہ کے نئے وزیرِ اعظم اینڈی برنہم کون ہیں اور انہیں 'کنگ آف دی نارتھ' کیوں کہا جاتا ہے؟

لندن(رم نیوز)برطانوی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے بلامقابلہ نئے قائد منتخب ہونے والے اینڈی برنہم پیر کو کیئر اسٹارمر کی جگہ نئے وزیرِ اعظم کا منصب سنبھالیں گے۔ 56 سالہ اینڈی برنہم دو دہائیوں سے زائد کا سیاسی تجربہ رکھتے ہیں اور ٹونی بلیئر و گورڈن براؤن کی کابینہ میں وزیرِ صحت رہ چکے ہیں۔ انہیں برطانیہ میں 'کنگ آف دی نارتھ' کہا جاتا ہے کیونکہ وہ مسلسل 3 مرتبہ گریٹر مانچسٹر کے میئر رہے اور انہوں نے فنڈز کے معاملے میں لندن کی اجارہ داری کو چیلنج کرتے ہوئے شمالی انگلینڈ کے حقوق کی جنگ لڑی۔ وہ فلسطین کے معاملے پر سخت مؤقف رکھتے ہیں اور اکتوبر 2023 سے ہی غزہ میں فوری جنگ بندی کے حامی رہے ہیں۔ پیر کو شاہ چارلس سوم سے ملاقات کے بعد وہ باقاعدہ طور پر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کا چارج سنبھالیں گے۔