جنگلاتی آگ کا دھواں: ٹرمپ کی کینیڈا پر محصولات بڑھانے کی دھمکی، امریکہ میں ہیلتھ الرٹ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی جنگلاتی آگ سے امریکہ میں پھیلنے والی فضائی آلودگی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کینیڈا پر ٹیرف (محصولات) عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے کینیڈا پر جنگلات کے ناقص انتظام اور غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس سالانہ آلودگی سے امریکہ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جس کی قیمت کینیڈا کو ٹیرف کی صورت میں چکانی ہوگی۔ دوسری جانب، کینیڈا اور شمالی مینیسوٹا کی آگ کے دھوئیں کے باعث پورے امریکہ میں ہوا کے معیار کو غیر صحت بخش قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کینیڈا میں اس وقت 937 مقامات پر آگ سرگرم ہے، جن میں سے بیشتر بے قابو ہیں۔