ورلڈ کپ فائنل، ارجنٹینا کو شکست، سپین دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا

نیویارک(رم نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں سپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے ہرا کر دوسری بار عالمی تاج اپنے سر سجا لیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں سپین کے فیران ٹوریس نے فیصلہ کن گول سکور کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ سپین بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ کپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ سپین کے کپتان روڈریگو ہرنینڈیز کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی (گولڈن بال) اور سائمن کو بہترین گول کیپر (گولڈن گلوز) قرار دیا گیا۔ دوسری جانب، ارجنٹینا کی ٹیم مقررہ 90 منٹ میں گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی اور تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھی۔ شکست کے بعد چاندی کا تمغہ وصول کرتے ہوئے کپتان لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا صدر نے فاتح ٹیم کو ٹرافی تھمائی۔