سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا

کراچی(رم نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہو گئی، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس گراوٹ کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار 802 پوائنٹس کی سابقہ بندش سے گر کر 1 لاکھ 73 ہزار 636 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔دوسری جانب، کرنسی مارکیٹ میں استحکام دیکھا گیا اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 96 پیسے پر برقرار ہے۔