ایرانی رویے میں تبدیلی پر سفارت کاری ممکن، عالمی بحری تحفظ صرف امریکہ کی ذمہ داری نہیں: مارکو روبیو

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارت کاری کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہتا اور اگر ایران اپنا رویہ بدلے تو بات چیت ممکن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ معاشی بحران کے باعث ایران مختلف ذرائع سے مذاکرات کی خواہش کا اشارہ دے رہا ہے اور وہاں کی قیادت میں اس حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران ایک طرف مذاکرات کا اشارہ دے رہا ہے تو دوسری طرف آبنائے ہرمز میں ڈرون اور میزائلوں سے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جو مفاہمتی کوششوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بحری راستوں کی حفاظت کا بوجھ صرف امریکہ پر نہیں ہونا چاہئے، بلکہ دیگر ممالک کو بھی اس مشترکہ ذمہ داری میں فوجی اور مالی حصہ ڈالنا چاہئے۔