عالمی کپ جیتنے پر سپین کے لیے وزیر اعظم کی مبارکباد؛ صدر ٹرمپ، کینیڈا اور میکسیکو کے لیے تعریفی کلمات

اسلام آباد(رم نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا عالمی تاج سر پر سجانے پر سپین کی فٹبال ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہسپانوی کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی مہارت، بہترین نظم و ضبط اور شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت وہ اس تاریخی کامیابی کے حقدار ٹھہرے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو خصوصی مبارکباد دی، جبکہ مشترکہ میزبانوں میکسیکو اور کینیڈا کی حکومتوں اور عوام کے بہترین تعاون اور عمدہ انتظامات کو بھی سراہا۔ انہوں نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میگا ایونٹ نے فٹبال کو عالمی سطح پر مزید مقبول اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کھیل ہمیشہ دنیا بھر میں دوستی، اتحاد اور عالمی ہم آہنگی کے فروغ کا بہترین ذریعہ بنتے رہیں گے۔