اسلام آباد(رم نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی حصوں میں مون سون کی برسات جاری ہے، جبکہ مانسہرہ اور وادی نیلم میں اچانک کلاؤڈ برسٹ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جس کی زد میں آ کر متعدد مکانات، ہوٹل اور دکانیں تباہ ہو گئیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں اور مون سون 23 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب میں شدید بارشوں اور شہری سیلاب کا سبب بن سکتا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب اور دریائے جہلم کے بالائی حصوں میں بڑے سیلابی ریلوں کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
مانسہرہ اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ سے املاک کو شدید نقصان، چناب اور جہلم میں سیلابی ریلوں کا الرٹ