بارشوں سے گجرات اور گوجرانوالہ میں سڑکیں زیرِ آب، پشاور میں بس سروس متاثر

لاہور / پشاور(رم نیوز)ملک بھر میں مون سون کے تسلسل سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔لاہور، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان میں موسلادھار بارش سے موسم تو خوشگوار ہو گیا، لیکن گجرات اور گوجرانوالہ میں سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ دوسری جانب صوابی اور پشاور میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جہاں یونیورسٹی روڈ انڈر پاس میں پانی بھرنے سے بی آر ٹی بس سروس معطل ہو گئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔