لاہور(رم نیوز)پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ اور چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ ترجمان نے 24 جولائی تک دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت کئی اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور دریاؤں و ندی نالوں کی طرف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔
دریائے سندھ اور چناب میں نچلے درجے کا سیلاب،پی ڈی ایم اے کا اربن فلڈنگ کا الرٹ