سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار کی حد پر بحال

کراچی(رم نیوز)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی سے 100 انڈیکس 2300 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 328 کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا تھا