اسلام آباد (رم نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا کی سفارشات پر پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر: پٹرول میں معمولی کمی، ڈیزل 5 روپے 71 پیسے مہنگا