لاہور میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری, آئندہ 24 گھنٹے مزید بارش کا امکان

لاہو(رم نیوز)صوبائی دارالحکومت میں رات گئے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 42.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ واسا کی ٹیمیں پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے بعد پانی کی نکاسی کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔