پاکستان علاقائی ٹرانزٹ ٹریڈ ہب بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، وفاقی وزیر بحری امور کا بیجنگ میں خطاب

بیجنگ (رم نیوز)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے بیجنگ میں "ریجنل ٹرانزٹ ٹریڈ ہب انیشی ایٹو" سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی ٹرانزٹ ٹریڈ کا مرکز بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور پاک چین شراکت داری اب ایک نئے اقتصادی دور میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے گوادر پورٹ کو سی پیک کا اہم ترین معاشی مرکز قرار دیتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم، لاجسٹکس اور ڈیجیٹل تجارت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت بندرگاہوں کی جدید کاری، گرین شپنگ اور شفاف سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جس سے خطے میں رابطہ سازی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔