برطانیہ،بجلی کے بلوں پر 5 فیصد ٹیکس ختم، صارفین کو سالانہ 45 پاؤنڈ کی بچت

لندن (رم نیوز) برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے گھریلو بجلی کے بلوں پر عائد 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026ء سے ہوگا، جس کے تحت اوسط صارف کو سالانہ 45 پاؤنڈز کا فائدہ پہنچے گا۔ حکومت کے مطابق اس منصوبے کی لاگت ڈیجیٹل آئی ڈی پروگرام کو منسوخ کر کے پوری کی جائے گی، جبکہ تمام توانائی کمپنیوں کو ٹیکس میں اس کمی کے تمام تر فوائد فوری طور پر صارفین تک منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔