ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کا اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ دورۂ پاکستان، محسن نقوی کا خیرمقدم

اسلام آباد(رم نیوز)ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔ محسن نقوی نے اس دورے کو پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اہم قرار دیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات فقید المثال ہیں اور وہ پاکستان کی مہمان نوازی کے معترف ہیں۔ اپنے اس اہم دورے میں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔