ورلڈ کپ 2026ء کا تاج سر پر سجائے سپین کی ٹیم کی وطن واپسی، میڈرڈ میں تاریخی جشن

میڈرڈ (رم نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں ارجنٹائن کو شکست دے کر چیمپئن بننے والی سپین کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ شاہی خاندان اور وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کے بعد ٹیم نے کھلی بس میں ٹرافی کے ساتھ میڈرڈ کا مارچ کیا، جہاں 18 لاکھ شائقین نے جشن منایا۔ تا ہم سالامانکا شہر میں جشن کے دوران فوارہ گرنے کے حادثے میں ایک 13 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔